ابنا: انھوں نے نئی دہلی میں ایک بیان میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات کو علاقے کے استحکام کیلئے ضروری قرار دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے خوشگوار تعلقات سے علاقے میں بحران کا خاتمہ کرنے میں مدد ملے گی۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ اس سلسلے میں موثر اقدامات عمل میں لائے تاکہ علاقے سے کشیدگی دور ہوسکے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ہندوستان کے وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات بہتر بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔ہندوستان کے وزیراعظم نے کہا تھا کہ وہ اپنے اقتدار کی قانونی مدت پوری ہونے سے قبل پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی کوشش کریں گے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے بھی کہا تھا کہ ان کا ملک، ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں دلچسپی رکھتا ہے۔
.......
/169